احسان مانی اور اسد خان کے بطور پی سی بی گورننگ بورڈ ممبر تقرری کا نوٹیفکیش جاری

Aug 25, 2018 | 16:57

پاکستان کرکٹ بورڈ کے پیٹرن ان چیف وزیراعظم عمران خان نے پی سی بی گورننگ بورڈ کے 2 ارکان کی نامزدگی کردی۔وزیراعظم عمران خان نے آئی سی سی کے سابق سربراہ اور نامزد چیئرمین پی سی بی احسان مانی اور اسد علی خان خان کی بطور پی سی بی گورننگ بورڈ ممبران کی نامزدگی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔نوٹی فکیشن کے مطابق احسان مانی اور اسد خان گورننگ بورڈ میں 3 سال کے لیے نامزد ہوئے ہیں۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کی گورننگ کونسل کا   28 اگست کو ہونے والا اجلاس منسوخ کردیا گیا ہے جو اب نئے چیئرمین پی سی بی کے تقرر کے بعد ہوگا۔گورننگ کونسل کے اجلاس میں براڈ کاسٹنگ رائٹس اور ٹائیٹل اسپانسر شپ سے متعلق فیصلے ہونا ہیں۔یاد رہے کہ نجم سیٹھی کے مستعفی ہونے کے بعد سے چیئرمین کاعہدہ خالی ہے اور الیکشن کمشنر پاکستان کرکٹ بورڈ کے قائم مقام چیئرمین بھی ہیں۔نجم سیٹھی کی جانب سے بطور پی سی بی چیئرمین استعفے کے بعد پیر کو عمران خان نے احسان مانی کو کرکٹ بورڈ کے لیے نامزد کیا تھا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے گورننگ بورڈ کے ممبرز کی تعداد 10 ہے جس میں دو براہ راست وزیراعظم یعنی پی سی بی کا پیٹرن مقرر کرتا ہے جب کہ دیگر 8 ریجنز اور ڈپارٹمنٹ کی جانب سے منتخب ہوکر بورڈ کا حصہ بنتے ہیں۔پی سی بی کے آئین کے مطابق چیئرمین پی سی بی کا عہدہ خالی ہونے کے چار ہفتوں کے اندر انتخابات کروانے

مزیدخبریں