پولیس کو اب عوام کا خادم بننا ہو گا۔ انکےرویے میں تبدیلی لائیں گے،:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارسے ڈیرہ غازی خان کےعمائدین نے ملاقات کی۔ وفد نے عثمان بزدار کو وزارت اعلیٰ کامنصب سنبھالنے پرمبارکباد دی۔ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اورانکی ٹیم عوام کی توقعات پر پورا اترے گی۔ قوم کی عمران خان سے وابستہ توقعات پوری کرنے کیلئے محنت کریں گے۔ عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان کی منزل کا سفر شروع ہو چکا ہے۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے تمام تروسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ پولیس کے نظام میں وہی تبدیلی لائیں گےجو خیبر پختونخوامیں لائے۔ پولیس کو اب عوام کا خادم بننا ہو گا۔ انکےرویے میں تبدیلی لائیں گے۔ جرائم کے خاتمے کیلئے مربوط حکمت عملی اپنائی جائے گی۔