ریلوے نظام میں آن لائن سسٹم متعارف کرایا جائے گا جس سے ٹرین کو ٹریک بھی کیا جا سکے,وزیرریلوے شیخ رشید

Aug 25, 2018 | 19:14

لاہور ریلوے ہیڈکواٹرز میں نیوزکانفرنس کے دوران شیخ رشید کا کہنا تھا ریلوے نظام کو بہتر بنانے کیلئے آن لائن سسٹم متعارف کرایا جائے گا جس میں ٹرین کو ٹریک کرنے کی سہولیات بھی میسر ہوں گی۔ اسی سال ریلوے کو خسارے سے نکالا جائے گا۔ پندرہ ستمبر سے دو نئی ٹرینیں چلائی جائیں گی۔۔ ریلوے اسٹیشنز کو بہتر بنانے کیلئے کام شروع کر دیا ہے , وزیر ریلوے شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ تیس ریلوے اسٹیشنز کو بہتر کرکے ان میں مسافروں کی سہولت کی ہر چیز مہیا کی جائے گی۔۔ ریلوے اسپتالوں کی بہتری کیلئے انہیں ٹھیکے پر دینے کو تیار ہیں ۔ ریلوے ٹریک کے گرد ایک لاکھ پودے لگانے کا ہدف بہت جلد پورا کیا جائے گا۔

مزیدخبریں