تحریک انصاف میں سیاسی رہنماؤں کی شمولیت جاری

Aug 25, 2018 | 21:25

وزیراعظم عمران خان سے صدارتی انتخابات سے پہلے 4سینیٹرز ،2ایم این ایز کی ملاقات کر کے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی، صدارتی انتخابات سے پہلے تحریک انصاف نے بڑی سیاسی کامیابی قرار دے دی گئی ۔ سینیٹر حاجی فدا،اورنگزیب خان اور سجاد طوری ‘ مرزا محمد آفریدی ‘ ایم این اے ناصر خان اور محمد ایوب نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی، وزیراعظم کا تینوں سینیٹرز کا پارٹی میں شمولیت پر خیر مقدم کیا صدارتی انتخابات سے قبل  پی ٹی آئی میں شمولیت اہم کامیابی ہے ملاقات میں وفاقی وز یر دفاع پرویز خٹک بھی موجود تھے تینوں رہنماؤں نے عمران خان کے وژن پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ۔

مزیدخبریں