الیکشن میں کامیاب ہونے والے ابھی تک حیران ہیں کہ انہیں اتنا ووٹ کیسے پڑ گیا ، سینیٹر سراج الحق

Aug 25, 2018 | 22:16

الیکشن کمیشن انتخابات کے حوالے سے عوام کو مطمئن نہیں کر سکا، جب تک عام آدمی کا مسئلہ حل نہیں ہوتا ، ملک و قوم خوشحال نہیں ہوسکتے، موجودہ نظام عوام کے مسائل میں کمی لانے کی بجائے اضافہ کر رہاہے، ہم پاکستان کو ایک ویلیفئر اسلامی ریاست بنانے کی جدوجہد جاری رکھیں گے، موجودہ حکومت کے لیے کرپشن اور بے روزگاری کا خاتمہ بڑا مسئلہ ہے، نئی حکومت اب چل پڑی ہے ، اسے اپنے منشور پر عمل کے لیے ان اقدامات کی ضرورت ہے جو عام آدمی کو بھی نظر آئیں، عدالتیں پانامہ کے 436 ملزموں ، قومی خزانہ لوٹ کر بیرون ملک دولت جمع کرنے والوں کے خلاف کاروائی کریں، ملک کو کنگال کرنے والوں کے خلاف اور نیب میں موجود کیسز پر کاروائی ہونی چاہیے۔

مزیدخبریں