میٹرک پاس صدربن سکتا ہے تو پھر گورنرمیں کیا مسئلہ ہے،وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری

Aug 25, 2018 | 23:29

اسلام آبادمیں نیوزکانفرنس کے دوران فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عارف علوی پی ٹی آئی کے صدارتی امیدوار ہیں،  انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایم کیوایم، ق لیگ، جی ڈی اے، بی اے پی حکومتی امیدوار کو ووٹ دیں گی، صدارتی انتخاب میں پی ٹی آئی کو کوئی دشواری نہیں۔۔ حکومت کے نمبر پورے ہیں، وزیر اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ پی ٹی وی کے دو نئے چینلز لا رہے ہیں۔ ایک پی ٹی وی اسپورٹس اور دوسرا چینل بچوں کیلئے ہوگا۔ پی ٹی وی میں سینسرشپ ختم کر دی ہے، فوادچوہدری کا مزید کہنا تھاکہ میٹرک پاس صدربن سکتا ہے تو پھر گورنرمیں کیا مسئلہ ہے، وزیراعظم کے تاریخی فیصلوں سے کروڑوں روپے کی بچت ہوئی۔ عمران خان پوری کابینہ کے لیے رول ماڈل ہیں۔

مزیدخبریں