پاکستان میں ایک طبقہ پاکستان سے زیادہ عرب اور ایران کیلئے فکرمند رہتا ہے:فواد چودھری
وادچودھری کاکہناہےکہ پاکستان میں ایک طبقہ پاکستان سےزیادہ عرب اورایران کیلئےفکرمندرہتاہے،نریندرمودی سےان ممالک کےتعلق میں ان لوگوں کیلئےسبق ہےکہ اپنی قوم سےبڑھ کرکچھ نہیں۔وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان میں ایک طبقہ پاکستان سے زیادہ عرب اور ایران کیلئے فکرمند رہتا ہے، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ان ممالک کے تعلق میں ان لوگوں کیلئے سبق ہے کہ اپنی قوم سے بڑھ کر کچھ نہیں،امہ نہیں آپ کے ملک کی سرحدیں مقدس ہیں، آپ کی عیدیں ہوں یا پالیسیاں اپنی سرحدوں کو مقدس جانیں اگر مضبوط قوم بننا ہے۔