کرتارپور راہداری بین الامذاہب ہم آہنگی کی دنیا میں بہترین مثال ہے :فردوس عاشق
لاہور:معاون خصوصی برائےاطلاعات و نشریات فردوس عاشق نے کہا ہے کہ کرتارپور راہداری بین الامذاہب ہم آہنگی کی دنیامیں بہترین مثال ہے، پاکستان سکھ یاتریوں کیلیے منصوبے کی تکمیل کے لیے پرعزم ہے. معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ ہم یقین رکھتے ہیں کہ کرتارپور راہداری کایہ منصوبہ مختلف عقائد اور تہذیبوں کے مابین ہم آہنگی کے فروغ کا بھی باعث بنے گا۔ہمیں پاکستان کے پرچم میں سفید رنگ اتنا ہی عزیز ہے جتنا سبز رنگ۔ پاکستان اور دنیا بھر میں اقلیتوں کے حقوق کے لیے وزیراعظم پاکستان عمران خان پُرعزم ہیں