وزیراعظم کا گورنر ہاؤس نتھیا گلی عوام کے لیے کھولنےکا اعلان
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے گورنرہاؤس نتھیاگلی عوام کیلئے کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان عمارتوں کی دیکھ بھال پر کروڑوں روپے خرچ ہوتے تھے، اب یہ عمارتیں حکومت کو پیسہ کما کر دیں گی۔ وزیراعظم عمران خان نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں گورنر ہاؤس نتھیا گلی عوام کے لیے کھولنےکا اعلان کر دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ان عمارتوں کی دیکھ بھال پر کروڑوں روپے خرچ ہوتے تھے اب یہ عمارتیں حکومت کوپیسہ کما کر دیں گی،عمران خان نے اپنی ٹوئٹ میں گورنر ہاؤس نتھیا گلی کی ویڈیو بھی شیئر کی ہے۔