پاکستان مطالبہ کرتا ہے کہ بھارت عالمی مبصرین کو مقبوضہ کشمیر جانے کی اجازت دے:صدر
صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ راہول گاندھی سمیت حزب اختلاف کی کئی جماعتوں کے رہنماوں پر مشتمل بھارتی وفد کی حراست اورمقبوضہ جموں وکشمیر میں داخل ہونے سے روکنا کشمیر کے حالات کی سنگینی کو ظاہر کرتا ہے۔ ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پاکستان مطالبہ کرتا ہے کہ بھارت عالمی مبصرین اور ذرائع ابلاغ کو مقبوضہ کشمیر جانے کی اجازت دے۔