مقبوضہ کشمیر،بھارتی فورسز کے کمانڈر نے خودکشی کرلی
بھارتی ذرائع ابلاغ سے جاری خبروں کے مطابق نیم فوجی دستے سینٹرل ریزرو پیراملٹری فورس کے اسسٹنٹ کمانڈر نے اپنے ہی پستول سے خود کو گولی مار لی۔ ارون نے چھٹی کے بعد دوبارہ ڈیوٹی جوائن کی تھی۔ مرنے والے 33 سالہ ایم اروِندجن کا تعلق سی آر پی ایف کی 40ویں بٹالین سے تھا، وہ جمعہ کی صبح اننت ناگ کے علاقے صدر میں واقع اپنی رہائش میں مردہ پایا گیا۔ سیکیورٹی فورس کے کمانڈر کا تعلق بھارتی ریاست تامل ناڈو سے تھا اور 2014 ء میں براہ راست بھرتی کے ذریعے سی آر پی ایف میں شامل ہوا۔ بھارتی حکام نے سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر چلنے والی خبروں کی تردیدی کی، جن میں کہا گیا تھا کہ سی آر پی کمانڈر نے نامناسب حالات اور ناکافی سہولیات سے تنگ آکر اپنی جان لی ہے، کہا کہ ایسی کسی بھی بات کے کوئی شواہد نہیں ملے ہیں۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں 12 برس کے دوران بھارتی فورسز کے 440 اہلکار خودکشی کرچکے ہیں