بلوچستان میں انسداد پولیو مہم کل شروع ہوگی
بلوچستان کے سات اضلاع میں انسداد پولیو مہم پیرشروع ہوگی جو سات روز جاری رہے گی۔پولیو ایمر جنسی آپریشن سنٹر کے صوبائی رابطہ کار رشید رزاق کے مطابق کوئٹہ اور پشین میں یہ مہم کل سے شروع ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ نصیر آباد، جعفر آباد، جھل مگسی اور صوبت پور کےاضلاع میں انسداد پولیو مہم اس ماہ کی اٹھائیس تاریخ جبکہ قلعہ سیف اللہ میں اگلے ماہ کی دو تاریخ سے شروع ہوگی۔انہوں نےکہا کہ 10 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلانے کےلئے چار ہزار سے زائد ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ادھر پولیو ورکرز کے تحفظ کےلئے سکیورٹی کے جامع انتظامات کئےگئے ہیں.