عمران صاحب آپ نے ملک کو نوآبادیات کی عبرتناک مثال بنایا ہوا ہے:مریم اورنگزیب
مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب آپ نے ملک کو نوآبادیات کی عبرتناک مثال بنایا ہوا ہے،خیبر پختونخواہ میں نتھیا گلی کا سرکاری ریسٹ ہاؤس عوام کے کئے کھولنے میں آپ کو 6 سال لگے، نتھیا گلی کے سرکاری گیسٹ ہاؤس کو عوام کے لئے کھولنے سے پہلے آپ عوام کو اپنی آمرانہ اور فسطائی سوچ سے آزاد کریں ،نتھیا گلی گیسٹ ہاؤس کھولنے سے عوام کو ایک کروڑ نوکری اور پچاس لاکھ گھر نہیں ملیں گے،وزیراعظم ہاؤس کو یونیورسٹی بنانے ، انڈے، کٹے ، مرغیوں ، بکریوں سے جی ڈی پی نہیں بڑھے گا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ نتھیا گلی کے سرکاری گیسٹ ہاؤس کو عوام کے لئے کھولنے کے ڈرامے سے مہنگائی10 فیصد سے کم اور ترقی کی شرح 3 فیصد سے زیادہ نہیں ہوگی ،عمران صاحب ٹیکس دینے والوں کے پیسوں سے صرف ایک سال میں حکومتی اخراجات میں 1100 ارب کا اضافہ ہوا،عمران صاحب ٹیکس دینے والوں کے دکھ کا ڈرامہ نہ کریں ،ٹیکس دینے والوں کا ایک کھرب میٹرو پشاور کے کھڈوں پہ ضائع ہوچکا ہے ، مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب چھ سال بعد نتھیا گلی کا سرکاری گیسٹ ہاؤس کھولنے سے عوام کو روٹی ، کاروبار اور روزگار نہیں ملے گا ،عمران صاحب نتھیا گلی گیسٹ ہاوس کھولنے سے عوام کو ایک کروڑ نوکری اور پچاس لاکھ گھر نہیں ملیں گے ،عمران صاحب وزیراعظم ہاؤس کو یونیورسٹی بنانے ، انڈے، کٹے ، مرغیوں ، بکریوں سے جی ڈی پی نہیں بڑھے گا ،عمران صاحب وزیراعلیٰ ہاؤس کی دیواریں توڑنے سے آپ کی لائی ہوئی معاشی تباہی ٹھیک نہیں ہو گی ۔