موجودہ حکومت میں کشمیریوں کو حقوق دلوانے کی اہلیت نہیں: بلاول بھٹو
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت میں کشمیریوں کو ان کے حقوق دلوانے کی اہلیت نہیں ہے، لیکن ہم کشمیریوں کے حقوق کی جنگ لڑتے رہیں گے۔اسکردو میں پریس کانفرنس کے دوران مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ میں دنیا میں جہاں بھی جاؤں گا کشمیر کاز پر آواز بلند کروں گا۔
بلاول بھٹو زرداری نے حکومت کی صلاحیت پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ’حکومت میں اہلیت نہیں کہ وہ کشمیری عوام کو حقوق دلواسکے‘۔