بحرالکاہل میں واقع ملک ٹونگا میں 5.2 شدت کا زلزلہ
بحرالکاہل میں واقع ملک ٹونگا کے جزیرہ ایوا کے قریبی علاقے میں 5.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ امریکی جیلوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کے جھٹکے گزشتہ روز اہونوا کے جنوب مغرب میں 71 کلومیٹر کے فاصلے پر محسوس کیے گئے جس کا مرکز سطح زمین سے 42.49 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔