احتساب کا عمل جاری رہے گا،چودھری فواد چودھری

سائنس و ٹیکنالوجی کے وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان مسلم لیگ ن کے قیادت کے ان کے ادوار کے دوران کی جانے والی مبینہ بد عنوانی پر احتساب سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان پہلے ہی واضح طور پر کہہ چکےہیں کہ حزب اختلاف جو کچھ بھی کرلے ملک میں بدعنوان عناصر کااحتساب نہیں رکے گا۔ انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف صرف معاہدے کی طرح کا این آر او مانگ رہی ہے جو کسی بھی قیمت پر نہیں دیا جائے گا۔