مالی،سول حکومت کی بحالی کے معاہدہ کیلئے مذاکرات ناکام

مالی میں مغربی افریقی سفارتکاروں اور حکومت کا تختہ الٹنے والے رہنماؤں کے درمیان سول حکومت کی واپسی کے حوالے سے معاہدہ طے پانے کےلئے مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں۔ مالی کی فوج کے ترجمان کرنل اسماعیل Wague نے کہا کہ جنوبی افریقی ریاستوں کے علاقائی اقتصادی بلاک کی مذاکراتی ٹیم مالی کے بارے میں سربراہ اجلاس سے قبل سربراہان مملکت کو پیشرفت کے بارے میں ایک رپورٹ پیش کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار کی منتقلی کےلئے عبوری انتظامیہ کی تشکیل کے بارے میں حتمی فیصلہ مالی کے لوگ کریں گے اور ملک میں سول حکومت کے قیام کی غرض سے انتخابات کے انعقاد کےلئے کوئی نظام الاوقات مقرر نہیں کیا گیا۔