فیصل آباد:ٹریفک حادثہ،گھر کی چھت گرنے سے 1خاتون جاں بحق ،2زخمی
ٹریفک حادثہ اورگھرکی بوسیدہ چھت گرنے سے ایک خاتون جاںبحق جبکہ خاتون سمیت2افرادزخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ریسکیو حکام کے مطابق ستیانہ روڈ77سٹاپ کے قریب ڈمپرکی ٹکرلگنے سے موٹرسائیکل پرسوار32سالہ نسیم بی بی جاںبحق جبکہ بینم بی بی زخمی ہوگئی ،گوکھوال بہاری کالونی میںکچن کی بوسیدہ چھت گرنے سے72سالہ غلام ہاشم ملبے تلے دب کرزخمی ہوگیا۔