سکول کھولنے کےلئے کوروناوائرس سے بچاؤ کے لئے سخت قواعد و ضوابط وضع
خیبرپختونخوا کی حکومت نے آئندہ ماہ کی پندرہ تاریخ سے سکول کھولنے کےلئے کوروناوائرس سے بچاو کے لئے سخت قواعد و ضوابط وضع کئے ہیں۔ منگل کے روز پشاور میں جاری کئے گئے ایک اعلامیے کے مطابق محکمہ تعلیم نے سکولوں کی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ صوبے میں سکول کھولنے سے پہلے جراثیم کش مواد، صابن اور دوسری اشیا کی خریداری کریں۔ چہروں پر ماسک پہننا تمام طلبہ کےلئے لازمی ہے۔ اسی طرح محکمہ تعلیم نے سکولوں میں قواعد و ضوابط پر عملدرآمد کےلئے اساتذہ کو تربیت بھی فراہم کی ہے۔