وفاقی کابینہ کا اجلاس، وزیر خارجہ کابینہ کو دورہ چین پر اعتماد میں لیں گے
اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیر داخلہ اعجاز شاہ کے مرحوم بھائی کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے، کابینہ میں وزیر داخلہ اعجاز شاہ کے مرحوم بھائی کےایصال ثواب کیلئےفاتحہ کی گئی۔ اجلاس میں ملکی سیاسی، معاشی اور سلامتی کی صورتحال پر غور کیا جارہا ہے جبکہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کابینہ کودورہ چین پر اعتماد میں لیں گے اور کابینہ کی منظوری کےبغیرسرکاری تقرریوں کامعاملہ پیش کیا جائے گا۔ کابینہ کے پی ٹی بورڈآف ٹرسٹیزمیں چیئرمین پی این ایس سی تقرری اور مالیاتی پالیسی بورڈزمیں معروف اکانومسٹس کی نامزدگیوں کی منظوری دے گی۔