عالمی برادری اقلیتوں کے خلاف جبر و استبداد کے معاملے پر بھارت کا کڑا احتساب کرے،صدر
صدرڈاکٹرعارف علوی نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے مسلمانوں کو الگ تھلگ کرنا باعث تشویش ہے اور یہ عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ اقلیتی گروہوں کے خلاف جبرواستبداد کے معاملے پر بھارت کا کڑا احتساب کرے۔ صدر نے یہ بات انڈونیشیا کے سبکدوش ہونے والے سفیر IWan Suyudhie Amti سے ایوان صدر اسلام آباد میں ایک ملاقات کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کے خلاف تیزی سے عدم برداشت بڑھ رہی ہے اور انہیں مستقل طور پر نشانہ بنایاجا رہا ہے۔