وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواکی آئندہ سال کیلئے سالانہ ترقیاتی پروگرام کی تیاری پر کام شروع کرنے کی ہدایت

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے صوبائی محکموں کو آئندہ سال کے لئے سالانہ ترقیاتی پروگرام کی تیاری پر کام شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ منگل کے روز پشاور میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ترقیاتی فنڈ کا دس فیصد نئے منصوبوں کے لئے مختص کیا جائے گا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ گزشتہ سال کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت قبائلی اضلاع کی ترقی پر پچپن ارب روپے خر چ کیے گئے ہیں۔