’’اسکول کھلنے پر ایک کلاس کے تمام بچے بیک وقت نہیں آئیں گے‘‘
وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسکول کھلنے کے بعد ایک کلاس کے تمام بچے بیک وقت نہیں آئیں گے، کلاسیں دو شفٹوں میں ہوں گی یا باقی طالب علم دوسرے روز آئیں گے۔ مراد راس نے کہا کہ طالب علم گھر سے ماسک پہن کر آئیں گے جبکہ ٹیچرز کا کرونا وائرس ٹیسٹ لازمی ہوگا اور ٹیچر تین دن پہلے کی ٹیسٹ رپورٹ ساتھ لائیں گے۔