پاکستان اور قازقستان کی مشترکہ فوجی مشق دوسترم سوئم کا آغاز ہوگیا۔
پاکستان اور قازقستان کی مشترکہ فوجی مشق دوسترم سوئم کا آغاز ہوگیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق افتتاحی تقریب قومی انسداد دہشتگردی مرکز پبی میں منعقد ہوئی، افتتاحی تقریب میں دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے ۔اس موقع پر دونوں ممالک کے فوجی حکام بھی موجود تھے۔آئی ایس پی آر کے مشق میں دوطرفہ سپیشل فورسز مغویوں کی رہائی اور کمپانڈ کلیئرنس کا مظاہرہ کریں گی۔مشق میں ہیلی کاپٹر سے رسے کی مدد سے اترنے اورکلوز کوارٹر بیٹل بھی شامل ہے۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ مشق کا مقصد دوطرفہ افواج کے مابین انسداد دہشتگردی تعاون کو بڑھانا ہے، یہ مشق مربوط ہم آہنگی، باہمی تعاون، فوری فیصلہ سازی اور حکمت عملی کی سطح پر تیزی سے اقدامات پر مرکوز ہوگی۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ پہلی مشترکہ مشق 2017 میں پاکستان میں اور دوسری 2019 میں قازقستان میں منعقد ہوئی تھی۔