سیاسی مخالفین اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے میں بھی رکاوٹ بن رہے ہیں۔گورنر پنجاب
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ انتخابی اصلاحات کے معاملہ پر اپوزیشن کو حکومت کا ساتھ دینا چاہئے ۔گورنر پنجاب سے ایم این اے نواب شیر وسیر نے ملاقات کی۔ اس موقع پر چوہدری محمد سرور نے کہا کہ اپوزیشن انتخابی اصلاحات کی مخالفت کر کے دھاندلی کو سپورٹ کرے گی، وزیراعظم عمران خان ملک میں آئندہ انتخابات کو مکمل طور شفاف بنانا چاہتے ہیں۔ انتخابی اصلاحات کے معاملے پر اپوزیشن کو حکومت کا ساتھ دینا چاہیے، سیاسی مخالفین اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے میں بھی رکاوٹ بن رہے ہیں، اوورسیز پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کرتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ بدقسمتی سے حکومت کے سیاسی مخالفین ہر معاملے میں روڑے اٹکانے کی سیاست کر رہے ہیں۔