وزیر اعظم نے پاکستان کے پہلے اسمارٹ جنگل کا افتتاح کردیا
لاہور : وزیر اعظم عمران خان نے شیخوپورہ کے رکھ جھوک جنگل میں پودا لگا کر پاکستان کے پہلے اسمارٹ جنگل کا افتتاح کردیا۔ تفصیلات کے مطابق اسمارٹ جنگل کے افتتاح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نئی نسل کیلئے ایک بہتر پاکستان چھوڑ کر جانا ہے۔ ملک میں جنگلات کو اپنی آنکھوں سے تباہ ہوتے دیکھا ہے۔لاہور میں ماحولیات کی تباہی دیکھی۔ پاکستان سے جیسے جیسے جنگلات کا خاتمہ ہوا جانور بھی چلے گئے۔ لاہورمیں میٹھا پانی تھا۔ لوگ نلکوں سے پانی پیتے تھے۔آج لاہور میں ماحولیاتی تبدیلی سے پانی کا لیول نیچے جا رہا ہے۔