100 سے زائد روسی ساختہ ہیلی کاپٹر طالبان نے قبضے میں لیے
افغانستان پر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد 100 سے زائد روسی ساختہ ہیلی کاپٹر طالبان کے ہاتھ لگے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطاقب ہتھیار برآمد کرنے والی روسی کمپنی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ طالبان نے ایک سو سے زائد ایم آئی 17 ہیلی کاپٹرز قبضے میں لیے ہیں۔روسی کمپنی کا کہنا ہے کہ سپیئر پارٹس اور مینٹیننس اسٹاف کی عدم موجودگی کی وجہ سے طالبان ان ہیلی کاپٹرز کو استعمال نہیں کر سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں روسی ساختہ فوجی ہیلی کاپٹرز کی تعداد رپورٹ کی گئی انونٹری سے کافی زیادہ ہے۔رپورٹ کے مطابق یہ بات اب تک واضح نہیں ہو سکی ہے کہ کتنے ہیلی کاپٹرز استعمال کے قابل ہیں۔