غیرملکی ائیر لائن کے طیارے کی ہنگامی لینڈگ کے بعد کراچی ائیر پورٹ کو کچھ دیربند رکھنے کے بعد کھول دیا گیا ہے۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق کراچی ائیر پورٹ کے رن وے کو غیر ملکی ائیر لائن کے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کی وجہ سے چند گھنٹوں کے لیے مکمل طورپر بند کردیا گیا تھا۔ ائیر پورٹ کی بندش کی وجہ سے ملکی و غیر ملکی پروازوں کا شیڈول بری طرح متاثر ہوااورمسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ملتان سے کراچی آنے والی پروازپی کے ڈبل تھری ون کو نواب شاہ جبکہ پشاور سے آنے والی پرواز پی کے تھری فائیو ون کو لاہوراتارا گیا۔دوسری جانب اسلام آباد سے کراچی آنے والی پرواز پی کے تھری زیرو ون ٹو بھی لاہورمیں اتارلی گئی ہے۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق کلیئرنس کے بعد جناح انٹر نیشنل کوعام پروازوں کیلئے کھول دیاگیا ہے۔