سندھ اوربلوچستان کی صنعتوں کوایک دن کے لیے گیس کی فراہمی بندکردی گئی ہے۔
سوئی سدرن گیس کمپنی کے شیڈول کے تحت صوبہ سندھ اوربلوچستان کی صنعتوں کو گیس کی فراہمی صبح چھ بجے سے بند کردی گئی ہے جو پیر کی صبح چھ بجے بحال کی جائے گی، کپمنی نے صنعتوں کو گیس کی بندش کے فیصلے پرعملدرآمد کے لئے مانیٹرنگ ٹیم بھی تشکیل دے دی ہے۔ صنعتوں کو گیس کی فراہمی معطل کرنے سے فیکٹری مالکان اور مزدوروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔