عمران خان نے بلایا تو چلا آیا،ظلم کیخلاف بغاوت کریں گے، قسم کھاتے ہیں کہ پاکستان میں انصاف کیلئے جان بھی دے دیں گے. جاوید ہاشمی
ہاں میں باغی ہوں مخدوم جاوید ہاشمی تحریک انصاف میں شمولیت کے بعد پہلے جلسے سےخطاب کیلئے سٹيج پرپہنچے تو پنڈال جاوید ہاشمی کے نعروں سے گونج اٹھا ۔ جاوید ہاشمی نے پرجوش خطاب کیا،انہوں نے جلسے کے دوران باغی کا نعرہ لگایا تو شرکاء نے انکے ہم آواز میں باغی ہوں کے نعرے لگاتے ہوئے یکجہتی کا اظہار کیا۔ جاوید ہاشمی نے کہا کہ وہ ظالموں ، لٹیروں ، آمروں ، مارشل لاء کیخلاف باغی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے باغی کو بلا لیا، باغی آگیا ہے ۔ ظلم کیخلاف عمران خان جو بغاوت کرے گا، ہاشمی ان کیساتھ کھڑا ہے۔ ان کاکہناتھا کہ عمران خان یادرکھیں کہ میں باغی ہوں جاوید ہاشمی نے کہا کہ وہ آج مزار قائد پر یہ عہد کرنے آئے ہیں کہ ظالم، مظلوم، امیر، غریب، لٹیروں، سب کیساتھ انصاف کرنے آئے ہیں۔ جاوید ہاشمی نے کہا کہ قائد اعظم نے جو پاکستان بنایا تھا اس میں آج لٹیروں کی حکومت ہے،آج ہم قائد اعظم سے شرمندہ ہیں۔جاوید ہاشمی نے کہا کہ آج یہاں جمع ہو کر یہ عہد کرنے آئے ہیں کہ انصٓف کیلئے آگے برھیں گے، ان نوجوانوں کو گواہ بنا کر کہتے ہیں کہ پاکستان کو آگے بڑھائیں گے اور قائد کے مزار پر قسم کھا کر کہتا ہوں کہ پاکستان اور انصاف کیلئے جان بھی دینی پڑی تو جان دے دیں گے جاوید ہاشمی نے کہا کہ ن لیگ کے کارکنوں سے محبت تھی، وہ بھی پاکستان کی سربلندی چاہتے ہیں، انکے لئے آج بھی محبت زندہ ہے، لیکن پاکستان اور پاکستان کے غریب سے محبت زیادہ تھی، اسلئے تحریک انصاف میں آیا ہوں انہوں نے کہا کہ کراچی امن کا شہر تھا، روشنیوں کی علامت تھا، ایک سوچ کا نام ہے۔ کراچی میں پچیس لاکھ سے زائد بنگالی ہیں لیکن ایوب خان کے دور میں دارالحکومت تبدیل کر کے ملک کو تقسیم کر دیا گیا، بنگلہ دیش بن گیا۔ ہماری اقلیت ہمارے خون کا حصہ ہے، ہمارے وجود کا حصہ ہے، یہی قائد اعظم نے کہا تھا، یہی عمران خان کہے رہیں ہیں جاوید ہاشمی نے کہا کہ عمران خان نے خود انکے گھر آکر پاکستان بچانے کا واسطہ دیا اور تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت دی اور میں انکار نہ کرسکا اور پاکستان کیلئے چل کر آ گیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اکیلے نہیں، وہ عمران خان کیساتھ آگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انکی زندگی پر کوئی داغ نہیں ، کوئی دشمن بھی ان پر الزام نہیں لگا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ قائد اعظم گواہ رہنا، تیرے بیٹے وعدہ کرتے ہیں کہ پاکستان بچائیں گے ،عمران خان کو دکھائیں گے کہ ہم باغی ہیں