پاکستان نے سندھ طاس معاہدے پر عمل درآمد کیلئے عالمی بینک سے مدد مانگ لی
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارکی جانب سے صدر ورلڈ بینک کے نام لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ عالمی بینک سندھ طاس معاہدے پر بھارتی خلاف ورزی پر غیر جانبدار ماہرین کا فوری تقرر کرے، وزیر خزانہ نے اس بات پر زور دیا ہےکہ سندھ طاس معاہدے کے تحت کوئی فریق معاہدے سے پیچھے نہیں ہٹ سکتا، پاکستان اور بھارت کے درمیان پانی کی تقسیم سے متعلق طے پانے والے سندھ طاس معاہدے پر عالمی بینک پہلے بھی ثالثی کا کردار ادا کرچکا ہے۔