خدشہ ہے بلاول اپنے والد کی سیاست کی بھینٹ نہ چڑھ جائے: شیخ رشید
شیخ رشید کا کہنا ہے خدشہ ہے بلاول اپنے والد کی سیاست کی بھینٹ نہ چڑھ جائے، خورشید شاہ کی ڈیٹ بھی فکس ہونیوالی ہے، 30 مارچ سے پہلے جھاڑو پھر جائے گا۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا عمران خان سے 100 فیصد امید ہے کوئی این آر او نہیں ہوگا، تھوڑا سا جھاڑو پھرا ہے جیسے پیر پھونک مارتے ہیں۔ انہوں نے کہا وکٹ کے دونوں جانب کھیلنے والے کامیاب ہوتے ہیں، ایسے لوگ اپنے فارمولوں کے خود موجد ہوتے ہیں، بینظیر بھٹوکی وصیت نوکرانی کے پرس سے نکلی، زرداری کی وصیت پتا نہیں کہاں ہوگی، اومنی یا کہیں اور ؟۔