خلیج میں آنے والے امریکی طیارہ بردار بحری جہاز کو خطرہ تصور نہیں کرتے۔ ایرانی کمانڈر

ایران نے کہا ہے کہ وہ امریکا کی کسی بھی جارحانہ کارروائی کا جواب دینے کے لیے تیار ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ایرانی بحریہ کے ایک کمانڈر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ امریکا کی ہر جارحیت کا جواب دینے کے لئے تیار ہیں تاہم وہ گزشتہ ہفتے خلیج میں آنے والے امریکی طیارہ بردار بحری جہاز کو خطرہ تصور نہیں کرتے۔ امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس جان سی سٹینس خلیج کے علاقے میں جمعہ کے روز داخل ہوا تھا۔ یہ پیشرفت ایک ایسے موقع پر سامنے آئی جب امریکا اور ایران کے درمیان تناو میں اضافہ ہوا ہے۔ ایرانی بحریہ کے ریئر ایڈمرل حبیب اللہ سیاری کے مطابق اس بحری جہاز کو خلیج فارس میں ایرانی سمندری حدود میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔