ترک صدرکی امریکی ہم منصب کو آئندہ سال ترکی کے دورے کی دعوت
ترک صدر رجب طیب اردوان نے اپنے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کو آئندہ سال ترکی کے دورے کی دعوت دے دی۔ یہ بات امریکی صدر کی سرکاری رہائش وائٹ ہاﺅس سے جاری بیان میں کہی گئی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس حوالے سے انتظامات تاحال شروع نہیں کئے گئے لیکن امریکی صدر مستقبل میں ممکنہ ملاقات کر سکتے ہیں۔