آج کے دن بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، شہباز شریف کا پیغام
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا کہنا ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح کے مشن کو پاکستان مسلم لیگ (ن) پایہ تکمیل کو پہچانے کے لئے تن، من اور دھن لگائے گی۔ پاکستان مسلمانان برصغیر کی مقدس امانت ہے، اس کی حفاظت ہم پر فرض ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش پر پیغام، انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ بابائے قوم نے اپنی سوچ اور فکر سے ہمارے لئے واضح راہ عمل متعین کر دی ہے، اس پر کاربند ہو کر ہی ہم ان اہداف کو حاصل کر سکتے ہیں، جن کے لئے پاکستان وجود میں آیا تھا۔ قائد اعظم محمد علی جناح کے مشن کو پاکستان مسلم لیگ (ن) پایہ تکمیل کو پہچانے کے لئے تن، من، دھن لگائے گی۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ قائد اعظم نے جمہوری جدوجہد کا ہمیں درس دیا ہے، ہم اس پر کاربند رہنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔ پاکستان مسلمانان برصغیر کی مقدس امانت ہے، اس کی حفاظت ہم پر فرض ہے۔ پاکستان ایک اسلامی فلاحی مملکت بن کر رہے گا، انشاءاللہ۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) قائد اور مشاہیر پاکستان کا یہ خواب شرمندہ تعبیر کر کے رہے گی۔