پیپلز پارٹی بابائے قوم کے جمہوری اصولوں پر سختی سے کاربند ہے: بلاؤل بھٹو
پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستانی قوم اپنی صفوں میں اتحاد قائم رکھے، ہمیں ان اقدار و اصولوں کو اپنا نصب العین بنانا چاہیئے، جن پر بابائے قوم عمل پیرا رہے۔ پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا قائد اعظم کے یوم پیدائش حوالے سے اپنا پیغام دیا۔ چیئرمین پی پی پی نے پوری کو قائداعظم کی سالگراہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم اپنی صفوں میں اتحاد قائم رکھے۔ ہمیں ان اقدار و اصولوں کو اپنا نصب العین بنانا چاہیئے، جن پر بابائے قوم عمل پیرا رہے۔ آج کا دن، قائد کے جمہوری آدرشوں اور اصولوں سے وابستگی کے تجدید عہد کا دن ہے۔