جنوبی افریقہ اور پاکستان کے درمیان باکسنگ ڈے کرکٹ ٹیسٹ میچ بدھ سےشروع ہو گا
جنوبی افریقہ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ بدھ سے سینچورین میں شروع ہو گا، پروٹیز کا گرین شرٹس کے خلاف باہمی ٹیسٹ میچز میں 12 فتوحات کے ساتھ پلڑا بھاری ہے۔ پاکستانی ٹیم نے ٹور میچ میں جنوبی افریقہ الیون کو ہرا کر حریف ٹیم کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی تھی، توقع ہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔ پاکستانی ٹیم کو فاسٹ باﺅلر محمد عباس اور آل راﺅنڈر شاداب خان کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی، دونوں کھلاڑی انجری کا شکار ہیں البتہ اوپننگ بیٹسمین فخر زمان مکمل طور پر فٹ ہو گئے ہیں اور وہ پہلے ٹیسٹ میں ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ جنوبی افریقہ اور پاکستان کے درمیان 1995ءسے 2013ءتک مجموعی طور پر 23 ٹیسٹ میچز کھیلے گئے جن میں پروٹیز کا پلڑا بھاری رہا، جنوبی افریقہ نے 12 اور پاکستان نے چار فتوحات حاصل کیں جبکہ سات میچز ڈرا ہوئے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 3 سے 7 جنوری جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 11 سے 15 جنوری تک کھیلا جائے گا، اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔