ڈیل سٹین کو کامیاب ترین جنوبی افریقن ٹیسٹ باﺅلر بننے کیلئے مزید ایک وکٹ درکار
سٹار فاسٹ باﺅلر ڈیل سٹین کو ٹیسٹ کرکٹ میں جنوبی افریقہ کا کامیاب ترین باﺅلر بننے کیلئے مزید ایک وکٹ درکار ہے، اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ سٹین بدھ کو پاکستان کے خلاف شیڈول پہلے ٹیسٹ میچ میں یہ اعزاز حاصل کر لیں گے، اس وقت سٹین اور شان پولاک کی وکٹوں کی تعداد برابر ہے، دونوں نے یکساں 421 وکٹیں لے رکھی ہیں۔