پنجاب حکومت نے سو روزہ ایجنڈے پر کامیابی سےعملدرآمد کیا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار
پنجاب کے وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب کی حکومت نے لوگوں کے تعاون سے اپنے سو روزہ ایجنڈے پر کامیابی سے عملدرآمد کیا ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عوام کی خوشحالی اور ملک کی ترقی ان کیلئے انتہائی مقدم ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے دن رات کام کرکے لوگوں کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ایک لائحہ عمل تیار کیا ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ سو روزہ ایجنڈے کی تکمیل کے بعد اب اصلاحات کا عمل تیزی سے مکمل ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نئے پاکستان کے مقاصد کو بھی پورا کرے گی۔