بلوچستان میں کوسٹ گارڈز کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی کرسٹل آئس برآمد
پاکستان کوسٹ گارڈز نے بلوچستان میں کارروائی کرکے کرسٹل آئس کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کے مطابق مشکوک گاڑی سے 75 کلوگرام اعلی کوالٹی کرسٹل آئس برآمد ہوئی جب کہ کارروائی میں ایک اسمگلر کو بھی حراست میں لیا گیا۔ترجمان نے بتایا کہ برآمد کرسٹل آئس بیرون ملک اسمگل کی جانی تھی جس کی عالمی منڈی میں مالیت 6 لاکھ ڈالر یعنی 8 کروڑ پاکستانی روپوں سے زائد ہے۔