گالاپاگوز میں ڈیزل سے بھرا کارگو بحری جہاز الٹنے سے آبی حیات متاثر نہیں ہوئی، ایکواڈور حکومت
جنوبی امریکی ملک ایکواڈور کی حکومت نے کہا ہے کہ جزائر گالاپاگوز میں اتوار کو 600 گیلن ڈیزل سے بھرا کارگو بحری جہاز الٹنے کے واقعہ میں آبی حیات کو کوئی نقصان نہیں پہنچا تاہم امید ہے کہ آلودہ سمندر کو آئندہ چند گھنٹوں میں صاف کر لیا جائے گا۔ یہ بات ایکواڈور کے وزیر ماحولیات راﺅل لیڈیسما نے منگل کو کہی۔ انہوں نے کہا کہ جزائر گالاپاگوس کے عین مشرقی جزیرہ سان کرسٹوبل میں ڈیزل سے بھرا کارگو بحری جہاز الٹنے سے نہ صرف جزیرہ پر کچھووں، رینگنے والے کیڑوں اور پرندوں حتی کہ ایک بھی جنگلی و آبی حیات کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے بلکہ سیاحتی مقام پر بھی کوئی جنگلی حیات متاثر نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ آلودہ سمندر کے زیادہ تر حصے کو صاف کر لیا گیا اور ہمیں امید ہے کہ آئندہ چند گھنٹوں میں سمندر کے دیگر حصے کو بھی صاف کر لیا جائے گا۔ اس واقعہ میں سان کرسٹوبل بندرگاہ پر ایک شخص اس وقت زخمی ہو گیا جب بجلی کے جنریٹر سے لوڈ ایک کرین کشتی سے ٹکرا گئی جو کشتی کے ڈوبنے کا سبب بنی۔