مشعال ملک کا یوم قائد اور کرسمس پر پیغام
مشعال ملک کا یوم قائد اور کرسمس پر پیغام قائد اعظم کی یوم ولات پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتی ہوں، مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارک دیتی ہوں، قائداعظم محمد علی جناح نے دو قومی نظریہ کیلئے جدوجہد کی، آج پورے ہندوستان میں اقلیتوں خاص طور پر مسلمانوں کیخلاف آگ لگی ہوئی ہے، آر ایس ایس اور شیو سینا کی سرکار نے اقلیتوں کے خلاف کنواں کھودا ہے، مودی سرکار خود اسی کنوئیں میں گر رہی ہے، ہندوستان خود کو دنیا کیلئے ایک بہت بڑی منڈی سمجھتا تھا، آج پوری دنیا نے وارننگز جاری کی ہوئی ہیں ہندوستان نہ جایا جائے، ہندوستان میں جگہ جگہ مظاہرے ہورہے ہیں اور پولیس لوگوں کو مار رہی ہے، ہم مقبوضہ کشمیر میں ستر سال سے اس سے بڑھ کر ظلم برداشت کر رہے ہیں، نہ ہی ہم ہندوستان کے ساتھ تھے اور نہ ہیں ، آج کے دن تمام پاکستانیوں کو فخر ہونا چاہیے کہ آپ پاکستانی ہیں، آپ ایک پر امن فضا کے اندر سانس لے رہے ہیں،