صدر کا سماجی مسائل کے حل کیلئے مساجد اور علماء کے موثر کردار کی ضرورت پر زور
صدر ڈاکٹر عارف علوی نے سماجی مسائل کے حل کیلئے مساجد اور علماء کے موثر کردار کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوگوں کو احساس دلا کر اور عوامی شعور بیدار کر کے سماجی مسائل کے حل میں مساجد اور علماکا کردار اہم ہے صدر نے کہا مذہبی امور صحت تعلیم ماحولیاتی تبدیلی اور اسلامی نظریاتی کونسل کی وزارتوں کے تعاون سے اس سلسلے میں ایک جامع حکمت عملی تیار کرنا ہو گی۔ انہوں نے کہا سماجی چیلنجوں سے باخبر رکھنے کیلئے علماء اور خطیبوں کے تربیتی کورس شروع کرنے کی اشد ضرورت ہے اجلاس میں مذہبی امور کے وزیر نور الحق قادری ہیلتھ سروسز کے حکومتی معاون ڈاکٹر ظفر مرزا اور اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز نے بھی شرکت کی۔