صدر مملکت اور وزیراعظم کے قائداعظم کے یوم پیدائش پر پیغام
وزیراعظم عمران خان کا قائداعظم کے یوم پیدائش کے موقع پر اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ پوری قوم آج بابائے قوم کا یوم ولادت مکمل عقیدت کے ساتھ منا رہی ہے،قائداعظم کا شمار20ویں صدی کے عظیم اور ویژنری رہنماؤں میں ہوتا ہے، قائداعظم کی شخصیت نے جنوبی ایشیا کے مسلمانوں کو تکلیف دہ حالات میں متاثر کیا،قائد نے تحریک آزادی کے فیصلہ کن مرحلے کی قیادت کی،قائداعظم آخری سانس تک جمہوری نظریات پر یقین رکھتے تھے،بانی پاکستان کے اصولوں کو اپنا کر ہم اپنے مقاصد حاصل کر سکتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ آج کے دن فاشٹ آر ایس ایس سے متاثرہ مظلوم کشمیریوں کو نہ بھولیں،کشمیری بی جے پی حکومت کے ہاتھوں انسانی حقوق کی پامالیوں کا شکار ہیں،قائداعظم محمد علی جناح نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا،پاکستانی قوم متحد ہو کر کشمیری بھائیوں کیساتھ مضبوط چٹان کی طرح کھڑی ہے،آج بھارتی آئین کا نام نہاد سیکولر چہرہ پوری دنیا نے دیکھ لیا ہے، بھارت کا اقلیتوں خصوصا مسلمانوں کیساتھ امتیازی سلوک دنیا کے سامنے ہے،قائد کو یقین تھا انتہا پسند ہندو مسلمانوں کو بھارت میں عزت سے نہیں رہنے دیں گے۔