کل صبح 7.34منٹ پر سورج گرہین ہو گا۔
کل 26دسمبربروز جمعرات صبح 7.34منٹ سے سورج گرہین شروع ہو گا جبکہ8.40منٹ پر سب سے زیادہ ہو گا اور 10.10منٹ پر ختم ہوجائے گا۔ یہ سورج گرہین 20سال بعد اتنا زیادہ ہوگا کہ دن رات میں بدل جائے گا یعنی سورج 80فی صد چاند کے پیچھے چھپ جائے گا، اس دوران سورج کی طرف دیکھنا انتہائی خطرناک بھی ہو سکتا ہے۔ بچوں اور بزرگ اور خاص کر حاملہ خواتین اس دوران گھر میں بلکہ کمروں میں رہیں تو زیادہ بہتر ہے۔