نوازشریف 70برس کے ہو گئے
سابق وزیراعظم محمد نواز شریف 70برس کے ہو گئے ۔ سابق وزیر اعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد محمدنواز شریف 25 دسمبر1949 کو لاہور میں پیدا ہوئے ۔ نواز شریف ان دنوں اپنے علاج کی غرض سے لندن میں مقیم ہیں۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف کی سالگرہ کے دن کی مناسبت سے ملک بھرمیں موجود مسلم لیگ(ن) کے کارکنان ان کی جلد صحتیابی اوردرازی عمرکی دعائیں مانگی گئیں۔