وزیر اعظم 121 سال پرانے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی حکومت قیام پاکستان سے پہلے کا منصوبہ مکمل کرنے جارہی ہے، وزیر اعظم کل جہلم میں 115 کلو میٹر طویل نہری منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی حکومت قیام پاکستان سے پہلے کا منصوبہ مکمل کر کے تاریخ رقم کرنے جارہی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے 121 سال قبل شروع کیا گیا نہری منصوبہ مکمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جلال پور کینال منصوبے پر 12 دہائیوں بعد کام کا آغاز کردیا گیا۔ وزیر اعظم کل جہلم میں 115 کلو میٹر طویل نہری منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ تقریب میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، جہانگیر ترین، اور وفاقی وزیر فواد چوہدری بھی شرکت کریں گے۔