قائداعظم نے جدوجہدسے ملک قائم کرکے تاریخ رقم کی۔ بلاول بھٹو
پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی 144ویں یوم پیدائش پراپنے پیغام میں کہاہے کہ قائداعظم نے جدوجہدسے ملک قائم کرکے تاریخ رقم کی،دوقومی نظرے کی اہمیت وافادیت مزیدواضح ہورہی ہے۔ بلاول نے کہاہے کہ قائداعظم جنوبی ایشیاکے دوراندیش رہنماتھے،پیپلزپارٹی قائداعظم کے وڑن کی حقیقی علمبردارہے،ان کاکہناتھا کہ شہیدبھٹواورشہیدبی بی نے جدوجہدمیں جانیں قربان کیں۔