سرا ج الحق کا بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی 144ویں یوم پیدائش پر پیغام
امیر جماعت اسلا می سرا ج الحق نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی 144ویں یوم پیدائش پراپنے پیغام میں کہاہے کہ قائداعظم محمد علی جناح عالم اسلام کے عظیم رہنما تھے۔ ان کے فرمودات ایمان، تنظیم، اتحاد اور یقین محکم پر عمل پیرا ہونا ہوگا۔اپنے ٹو ئٹر پیغام میں سراج الحق نے کہا ہے کہ ”قائداعظم محمد علی جناح عالم اسلام کے عظیم رہنما تھے۔ ان کے فرمودات ایمان، تنظیم، اتحاد اور یقین محکم پر عمل پیرا ہونا ہوگا۔ قائد کے افکار کی روشنی میں پاکستان کو اسلامی فلاحی مملکت بنانا وقت کا تقاضا ہے۔