بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کا 145 واں یوم پیدائش

بانی پاکستان و بابا ئے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کا 145 واں یوم ولادت آج ملک بھر میں قومی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے۔ اس موقع پر ملک بھر میں خصوصی تقریبات، سیمینارز، کانفرنسز، مذاکروں، مباحثوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ برصغیر کے مسلمانوں کو پاکستان کی صورت میں ایک آزاد وطن دینے والے اور اقبال کے خوابوں کی تکمیل کیلئے دن رات ایک کرنے والے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے۔ بانی پاکستان کے یوم ولادت کے موقع پر تمام بڑے و چھوٹے شہروں میں سرکاری و غیر سرکاری خصوصی تقریبات کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔ اس موقع پر وفاقی و صوبائی دارالحکومتوں میں توپوں کی سلامی دی گئی اور کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب بھی منعقد ہوگی۔ قاید اعظم محمد علی جناح 25 دسمبر 1876ء کو پیدا ہوئے۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم کا آغاز 1882ء میں کیا۔ وہ 1893ء میں اعلیٰ تعلیم کے حصول کیلئے انگلستان روانہ ہو گئے۔ وہاں سے انہوں نے 1896ء میں بیرسٹر کا امتحان پاس کیا جس کے بعد قائد اعظم محمد علی جناح نے سیاسی زندگی کا آغاز کرتے ہوئے انڈین نیشنل کانگریس میں باقاعدہ شمولیت اختیار کی لیکن کچھ عرصے بعد انہیں احساس ہوا کہ کانگریس صرف ہندوؤں کی نمائندہ جماعت ہے جہاں مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک برتا جاتا ہے